لیٹر گیٹ سکینڈل، سپریم کورٹ میں رجسٹرار کے فیصلے کیخلاف جلد سماعت کی اپیل دائر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) لیٹر گیٹ معاملے میں سپریم کورٹ میں رجسٹرار کے فیصلے کیخلاف جلد سماعت کی اپیل دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں لیٹر گیٹ سکینڈل میں رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کیلئے اپیل کی گئی ہے، وکیل اظہر صدیق کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے، درخواست کو لارجر بنچ میں آرٹیکل 63-A کے صدارتی ریفرنس کے ساتھ کل ہی سنا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سے پہلے میمو گیٹ میں سپریم کورٹ نوٹس لے چکی ہے، اس کیس میں ببھی بنیادی حقوق متاثر ہیں اور یہ مفاد عامہ کا کیس ہے، عدالت اس سے پہلے نوٹس لے چکی ہے اعتراض دور کیا جائے کیوں کہ اگر اس کیس کو نہ سنا گیا تو بین الاقوامی ایجنڈا کامیاب ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں