متحدہ اپوزیشن،منحرف اراکین جگہ کی کمی کے باعث دوسرے ہوٹل منتقل

لاہور (انتخاب نیوز) متحدہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے منحرف اراکین گلبرگ میں واقع نجی ہوٹل میں جگہ کی کمی کے باعث دوسرے ہوٹل میں منتقل ہو گئے۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے بتایا کہ بہت سارے ایشوز ہیں سب سے اہم یہ کہ یہاں پر جگہ تھوڑی کم ہے، لابی بھی نہیں ہے، جگہ کی کمی کے باعث پریس کانفرنس کرنے میں بھی مسئلہ ہوتا تھا۔ایک جگہ اکٹھا رہنے کے لئے اتنی جگہ میسر نہیں جو ہمیں درکار ہے تاہم ہم ہوٹل انتظامیہ کے شکر گزار ہیں انہوں نے بہت اچھی میزبانی کی اور ہمیں برداشت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ لاہور ہائیکورٹ فیصلہ دیدی گئی او رجلد وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہو جائے گا لیکن اب سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی گئی ہے تو ہم بھی سوموار تک مسافر ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے اخراجات کے حوالے سے کہا کہ ہم سب مل کر اخراجات برداشت کر رہے ہیں، پارٹی کے عہدیدار، اراکین اسمبلی جو حیثیت رکھتے ہیں وہ سب پول کر کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں، اس کیلئے کسی کی فیور شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی کی دھونس،جبر اور کروڑوں روپے کی رشوت کی پیشکش کا مقابلہ ہم اکٹھے رہ کر مقابلہ کریں گے اور اس طرح ہی ہم ایک دوسرے کو تقویت دے سکتے ہیں اس لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں