جھالاوان میڈیکل کالج میں میرٹ کی پامالی ہرگز قبول نہیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے اپنے اپنا میں کہا کے کئی دہائیوں بعد قائدین کی انتھک محنت کے بعد بلوچستان کو نئے یونیورسٹی و میڈیکل کالجز ملے لیکن جب سے یہ کالج فنکشنل ہوئے، تب سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے کبھی کالج کو بند کرنے کی سازش تو کبھی طلباء کی رجسٹریشن کے مسائل سامنے لاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل تیار ہے لیکن نااہل پرنسپل کئی عرصے سے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پولی ٹیکنیک کالج خضدار کے بلڈنگ میں پڑھا رہے ہیں، ساتھ ہی طلبہ و طالبات کے نئے ہاسٹل بھی تیار ہیں لیکن اب تک میڈیکل اسٹوڈنٹس کو 10 کمروں کے ایک ہوٹل اور نرسنگ ہاسٹل میں بند کر رکھا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، طلباء کو ان کے جائز حقوق فوری فراہم کیے جایں اور کالج کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے تاکہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کو ان کے معیار کی تعلیم میسر ہو۔ ترجمان نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل کالج سے زیادہ اپنی پریکٹس اور کلینک کو وقت دیتے ہیں جبکہ پرنسپل کو ہر وقت کالج میں موجود رہنا چاہئے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فوری تبدیل کیا جائے اور ایک ایسا پرنسپل تعینات کیا جائے جو کالج کی بہتری کے لئے عملی اقدام کرسکے۔


