نیازی اینڈ کمپنی نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا ، حاجی علی مدد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قوم کی دعاوں سے ملک سے غیر آئنی غیر جمہوری دور کا خاتمہ ہوا نیازی اینڈ کمپنی نے اقتدار کی حوس میں ملک کو جن بحرانوں سے دوچار کیا اسکے نقصانات کا ازلہ کرنے کے لئے عوام دوست پالیسوں کا دوبارہ آغاز ہوگا آئین شکنوں کے انجام نے ثابت کردیا کہ بھٹو ازم قوم کے ہر فرد میں زندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ اقتدار کی۔لالچ اور ہوس میں سلیکٹڈڈ اور اسکے حواریوں نے آئین۔کے تقدس کو پامال کیا عدالتی احکامات کو روندا اور جمہوری اقدار پر شب خون مارا مگر پاکستان پیپلز۔پارٹی۔کی قیادت نے جس طرح ان غیر جمہوری لوگوں کے محاسبہ کیا اس پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت پوری قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو پرانے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اب ظلم زیادتیوں اور ناانصافیوں کے دور کا اختتام ہوچکا ہے عوام کے ساتھ گزشتہ تین سال کے دوران جو ظلم و ذیادتیاں ہوئیں اب انکے ازالے کا وقت آچکا ہے انہوں۔نے۔کہا کہ تحریک انصاف سے ہر اس ظلم کا حساب لیا جائے گا جو انہوں نے اپنے مفاد کے لئے عوام پر کئے۔


