جامشورو، ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا، آمدو رفت معطل
حیدرآباد (انتخاب نیوز) کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈاو¿ن ٹریک پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ہے، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کے بعد ڈاو¿ن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثے پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکےکےمقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سےکراچی جانے والےٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔ گذشتہ چار روز کے دوران سندھ کے حدود میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب چھ اپریل کو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث اپ ٹریک کا 10 انچ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔ تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


