شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت سے رجوع
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا۔
شہزاد اکبر اور شہباز گل نے مؤقف اپنایا کہ کوئی مقدمہ نہیں نہ ہی کوئی الزام ہے، بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔
گزشتہ روز شہزاد اکبر، شہباز گل، اعظم خان، گوہر نفیس، عمران خان کے سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر ارسلان خالد اور سینئر آفیسر محمد رضوان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


