چیف سیکرٹری سے تاجران کی ملاقات، لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے تجاویز دی

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں حاجی اللہ دادترین، غلام مہدی ہزارہ، حاجی اسلم ترین، سید حیدرآغا اور نعمت اللہ نورزئی پر مشتمل وفد نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ک ہدایت پر لاک ڈان کے حوالے سے چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فصیل اصغر کو تاجر برادری کی پریشانیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ عید کی خریداری کی وجہ تاجر اور عوام دونوں پریشا ن ہیں وفد نے چیف سیکرٹری کو تحریری تجاویز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت صوبہ میں بشمول کوئٹہ لاک ڈان نہیں شٹرڈان ہے جبکہ ان دکانوں کو موقع نہیں دیا جارہا جو سارا سال عیدین کا انتظار کرتے ہیں توہم عید سے منسلک اشیا کی دکانوں کیلئے تجاویز دے رہے ہیں اگر اس پر عمل درآمد کرایا جائے تو دکانداروں و خریدار دونوں کی مشکلات کم ہوسکتی ہیں اور تاجر برادری ایک حدتک نقصان سے بھی بچ سکتی ہے ۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے تاجر نمائندوں کو بڑے غور سے سنا اور ان کی تجاویز کو سرہاا اور کہاکہ کل اتوار ہے سوموار کو میں اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامی آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرونگا اور آپ کی تجاویز ان کے سامنے رکھونگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسا کوئی درمیانی راستہ نکال لیں جس سے تاجروں کی مشکلات کم ہوں اور لاک ڈان بھی متاثر نہ ہو چیف سیکرٹری بلوچستان نے تاجر برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ تاجربرادری نے اس مشکل کی گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیکر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاجر نمائندوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ہم بھرپور تعاون کرینگے اور حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرینگے حکومت اور انتظامیہ کے مسلسل رابطہ میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں