وزیر اعظم کی سردار اختر مینگل سے ملاقات، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز ) وزیراعظم میاںشہباز شریف نے منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی،ملاقات میں سردارایاز صادق، رانا ثناءاللہ ،مریم اورنگزیب،خرم دستگیر ،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ،بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ایم این اے میر ہاشم نوتیزئی ،ساجد ترین ایڈووکیٹ، سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،ایم پی اے ثنا بلوچ میر حمل کلمتی ،چیئرمین جاوید بلوچ حاجی باسط لہڑی حاجی زاہد بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔شہباز شریف نے وزیراعظم کے منصب پر اپنی نامزدگی، حمایت میں ووٹ اور تعاون پر فردا فردا سب قائدین، راہنماں، اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیااس موقع پروزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت کی گئی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اسی جذبے اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھیں گے جس کے ذریعے اس منزل تک پہنچیں ہیںاتحاد، مشاورت اور تعاون کے جذبے سے چلیں گے، مل کر مسائل حل اور وعدے پورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں