بھارت، امدادی کاروائی کے دوران ہیلی کاپٹر سے ایک شخص گر کر ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دردناک واقعہ پیش آیاہے جب ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے تفریحی مقام پر12 کیبل کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث تین افرادہلاک جبکہ 40 سے زائد افرادکوبچالیاگیا، بھارتی فضائیہ نے 40 افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ 18 ابھی بھی فضا میں معلق کیبل کار میں موجود ہیں۔ریسکیو کے دوران شہری کی گرفت چھوٹنے سے وہ کئی فٹ گہرائی میں جاگرا، حادثے میں اب تک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ریسکیو کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اور حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز کو ریسکیو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ ڈرون کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں