شہباز شریف وزیر اعظم ہاﺅس کے کھانے پینے کے اخراجات خود اٹھائیں گے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاس کے کھانے پینے کے اخراجات خود اپنے ذاتی پیسوں سے اٹھائیں گے۔ٹوئٹر پر ایک نے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ گزشتہ روز دی گئی افطاری نہیں بلکہ وزیراعظم ہاس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔صحافی نے کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیٹ کور کرنے والے تمام رپورٹرز کو بھی افطاری میں مدعو کیا گیا تھا۔صحافی کی اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔
Load/Hide Comments


