ساتویں مردم شماری کا باقاعدہ عمل اگست سے شروع ہوگا، ذرائع

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وقت سے پہلے انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر نہیں ہوسکیں گے، ساتویں مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات 2023 میں ہی ممکن ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا باقاعدہ عمل اگست سے شروع ہوگا، ساتویں مردم شماری اگست، ستمبر میں جاری رہے گی، ساتویں مردم شماری کے نتائج دسمبر میں مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وقت سے پہلے انتخابات کیلئے چھٹی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہوسکیں گی۔مشترکہ مفادات کونسل نے 2023 کے انتخابات ساتویں مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چھٹی مردم شماری کراچی میں کم آبادی ظاہر ہونے کے باعث متنازعہ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں