کوئٹہ، ہراسگی کیس میں صوبائی محتسب ڈائریکٹر برطرف، تین لاکھ روپے جرمانہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی خاتون محتسب بلوچستان نے ہراسگی کیس میں ڈائریکٹر ایڈمن کی برطرفی اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، بدھ کے روز صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام کے مصدرہ فیصلہ کے مطابق یہ سزا ہیلپر آئی اسپتال کی ہراسگی میں متاثرہ نرس مسمات( ش) کے معاملے میں دی گئی جس میں متاثرہ نرس نے فراہمی انصاف کے صوبائی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا جہاں سعید احمد شاہوانی نامی ڈائریکٹر ایڈمن نے کیس کے مرکزی ملزم کی معاونت میں مدعیہ کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا اور کیس کی واپسی کے لئے دباو¿ مختلف حربے استعمال کئے ڈرایا دھمکایا گیا اور توہین عدالت کا نوٹس بھی دیا گیا متاثرہ خاتون کی تنخواہ ایک سال سے مرکزی ملزم نے بند کروا دی جس پر انصاف کی متلاشی خاتون فاقہ کشی کا شکار ہوگئی متاثرہ خاتون نے مایوسی کے عالم میں خاتون صوبائی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا جہاں تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور سماعت و ضروری کارروائی کے بعد صوبائی محتسب آفس کے ڈائریکٹر ایڈمن سعید احمد شاہوانی کو قصور وار پایا گیا جس پر خاتون محتسب صابرہ اسلام نے ملوث اہکار کی برطرفی اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، جبکہ اعلی صوبائی حکام سے رابطہ کرکے متاثرہ خاتون کی تنخواہ گیارہ ماہ بعد کرادی ، اس موقع پر متاثرہ خاتون نے انصاف کی فراہمی پر صوبائی خاتون محتسب کا شکریہ ادا کیا، خاتون محتسب صابرہ اسلام نے کہا کہ ہراسگی قابل تعزیر سنگین جرم ہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالا نہیں، براہ راست ہراسمنٹ یا اس جرم کی معاونت میں شامل عناصر قابل معافی نہیں، صوبائی حکومت کے ارباب اختیار اور تمام اداروں کے سربراہان اس اخلاقی جرم میں ملوث یا شریک افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں اور ہراسمنٹ میں ملوث افراد کو ایسے کلیدی عہدوں پر فائز نہ کریں جہاں بیٹھ کر وہ ہراسمنٹ کے مرتکب ہوں دریں اثناءعورت فاونڈیشن سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں نے صوبائی خاتون محتسب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپیلانٹ اتھارٹی سے اپیل کہ ہے کہ وہ ملوث ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے حق و انصاف پر مبنی فیصلوں کی توثیق کریں اور معاشرے کو ہراسگی جیسے سنگین اخلاقی جرم سے پاک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


