اسٹیٹ بینک پاکستان ہفتے میں چھ دن کام کےلئے کھلا رہے گا

کراچی (آن لائن)وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا،  اور رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے درج ذیل اوقات ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر  1  بجے  تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8  بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں ،پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8  بجے تا دوپہر 1 بجے  نماز کے وقفے کے بغیر ، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں