بولان ،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
سبی: ضلع بولان کے علاقہ آب گم کے قریب تےزرفتاری کے باعث آئل ٹےنکر الٹنے سے 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصےلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ آب گم کے قریب میرانی کے ایریا میں آئل ٹینکر نمبر: TLH-456 تےزر فتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر الٹ گےا جس کے نتےجے مےں رشید خان اور جاوےد احمد موقع پر جان بحق ہوئے مقامی لےوےز نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردےا مزےد تفتیش مقامی لےوےز نے شروع کردی جان بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتاےا جاتا ہے ۔
Load/Hide Comments


