عمران خان ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آ باد پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 22 سال تک جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے، یہ ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان پہلے نئے پاکستان اب آزادی بیانیہ کے ذریعے دھوکا دے رہے ہیں، اقتدار سے نکلنے کے ان کو معلوم ہوا کہ پاکستان غلام ملک ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو غلام نہیں بنایا جاتا، عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں