نوکنڈی ،فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 8 زخمی

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں جمعرات فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص جاں بحق ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افغانستان سے متصل علاقے نوکنڈی میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حمید اللہ ولد نظر محمد سکنہ لشکر آپ چاغی کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔چاغی: نوکنڈی میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ڈرائیور کی قتل کے خلاف احتجاج کے دوران کیمپ پر پتھراو¿ کیا گیاجس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے مزید8افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو آر ایچ سی نوکنڈی منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں