کوئٹہ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گر فتارکر کے اسلحہ و مسروقہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کوئٹہ کے علا قے بوسہ منڈی میں کاروائی کر تے ہوئے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عطا ءالرحمان لالی ولد مولا عبدالعزیز اور دولت خان ولد عبدالسلام کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ،ایک موبائل فون ،2مسر وقہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں، سی آئی اے پو لیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے مزید تفتیش جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


