کوروناکاکیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم

اسلام آباد:کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انتہائی محدود تعداد میں عملے کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کوکہا گیا ہے۔ ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اور کنٹرول روم ڈیوٹی اسٹاف کو پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام دیگر برانچز کے اسٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں