کابل میں افغان دفترخارجہ میں پاکستانی سفیر کی طلبی، شیلنگ پر احتجاج

کابل :افغانستان نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی صوبوں کنڑ اور خوست میں پاکستانی فورسز کی گولہ باری کے الزام پر احتجاج ریکارڈکرایا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور نائب وزیر دفاع ملا شیریں اخوند نے خوست اور کنڑ صوبوں میں ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام پر زور دیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ خوست اور کنڑ میں ہونے والے والی کارروائیوں سمیت تمام فوجی خلاف ورزیوں کو روکا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوتے ہیں اور امن دشمن مخالفین کو صورتحال کا غلط استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے جس کے نتیجے میں ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سفیر کو اپنے قائدین تک پہنچانے کے لیے ایک ٹھوس سفارتی رد عمل دیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں، تاہم، ترجمان نے معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا۔کابل میں پاکستانی سفیر نے معاملے پر اپنے مو¿قف سے متعلق سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں