پرویز الہٰی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا،عطا تارڑ

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق روالپنڈی اور لاہور سے ہے، ان لوگوں نے الیکشن روکنے کی کوشش کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا ہم آگے نہیں گئے کیونکہ ہم صبح سے پرامن رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ 15دن سے صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے ہے، پرویز الہٰی سے درخواست ہے اب بس کر دے۔انہوں نے کہا کہ گجرات سے ذاتی گارڈز بلوائے گئے، پرویز الہٰی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تقریب حلف برداری 8بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں