پرویز الٰہی جھوٹ بول رہے ہیں، اسپیکرشپ کی چار تکبیریں میں ہی پڑھاؤں گا، یہ بلوچ کا چیلنج ہے، دوست محمد مزاری

لاہور(انتخاب نیوز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا وہ جھوٹ بول رہے ہیں، میں انہیں کہنا چاہتا ہوں اسپیکر صاحب جب آپ کا ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا تو اشارے کیسے کئے جا رہے تھے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، کیمرے میں سب محفوظ ہے آپ صرف انتظار کریں،انشاء اللہ سپیکر شپ کی چار تکبیریں بھی میں ہی پڑھاؤں گا،یہ بلوچ کا چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں