وفاقی کابینہ کی تشکیل لٹک گئی، پیپلز پارٹی نے چاروں گورنرز کے عہدوں کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ کی تشکیل میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار رہے جس باعث کابینہ کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا ہے جبکہ پی پی نے مسلم لیگ ن سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وفاقی کابینہ کی تشکیل نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کے ساتھ وفاقی کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کردیا، جبکہ جمعیت علما اسلام (ف)نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے میاں افتخار حسین کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نون لیگ نے دعوی کیاہے کہ جمعیت علما اسلام کے ساتھ وفاقی کابینہ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں