حکمران روزگار نہیں دے سکتے تو نہتے لوگوں کو نہ مروائیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت بی ایس او کے چیئرمین ذبیر بلوچ کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر چاغی میں نہتے پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعے سزا دی جائے مقررین نے کہا کہ حکمران روزگار تو نہیں دے سکتے لیکن نہتے بلوچوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں واقعے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں