نوکنڈی میں ڈارئیوروں کی گاڑیاں ویرانے میں چھوڑنا سفاکیت کی انتہا ہے، مولانا لونی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی حافظ ثنااللہ شاہ شیرجان صالح ودیگر نے نوکنڈی واقعہ اور چاغی میں نہتے عوام پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں بے گناہ ڈارئیور سے گاڑیاں چھین کر ویرانے میں چھوڑنا اور چاغی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ سفاکیت کی انتہا ہے اس میں ملوث آفیسروں اور اہلکاروں کیخلاف قانونی چار جوئی کیا جائے بیگناہ عوام کا خون بہانا کہاں کا قانون ہے ملک کو جنگلستان بنا دیا ہے بھتہ خوری اور رشوت نہ دینے پر عوام کو ہاتھ سے جان دھو دینا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ نوکنڈی اور چاغی واقعہ کا ازخود نوٹس لیا جائے اور اس اندوہناک واقعہ کا رپورٹ منظر عام پر لایا جائے مزدوروں کو بچوں کی دو وقت روٹی کمانے پر قتل کہاں کا انصاف ہے سرحدی علاقوں میں روزگار کا واحد زریعہ ہے اور اس پر بھی قتل ہو جائے تو آخر اس کا روزگار کا زریعہ کیا ہو گا بیروزگاری سے بلوچستان کے عوام کی زندگیاں ابتر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے بلوچستان کے وسائل کو کوڑیوں کے داموں نیلام کیا جارہا ہے تو دوسرے جانب نہ صرف روزگار بلکہ جینے کا حق چھینا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی احساس محرومی اور بیروزگاری ختم کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے بلوچستان میں بے پناہ معدنی دولت اور وسائل کی باوجود نوجوان درپدر زندگی بسر کررہے ہیں معدنیات،ماہی گیری اور آئل و گیس کے شعبوں میں روزگار کے مواقع ہے بدقسمتی سے صوبے کی عوام اپنے وسائل،افرادی قوت سے استفادہ حاصل نہ کر سکے۔


