بلوچستان کے کسی تعلیمی ادارے کو بند کرنے کی اجازت نہیں دینگے، بی ایس او پجار

کوئٹہ بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بلوچستان کے اثاثے ہیں انہیں کسی کو بھی بند کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔تعلیمی ادارے بند کرنا بلوچ اور بلوچستان کو تعلیم سے محروم رکھنا استعماریت ہے

اس سازش کیخلاف اور اپنے تعلیمی ادارے بچانے کی خاطر ہم سینہ زور کوشش کریں گے ۔حکومت بلوچستان کو سینکنا کے بجائے ترقی اور فلاح بہبود کی طرف لے آئیں بلوچستان میں ہمیشہ کی طرح زور آواری طبقہ نے اپنی استعماریت کی بقاء کی خاطر بلوچستان کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی

انہوں نے کہا بلوچستان کی احساس محرومی ایک دن کی معافی نامے اور بھولی باتیں سے ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ بلوچستان کو تعلیم جیسے سہولت دیا جائے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو بچایا جائے بی ایس او پجار نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بچاؤ اور ترقی کی خاطر جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا

موجودہ سیلکٹڈ حکومت کی ناکامی نااہلی اقراپروری کی وجہ سے بلوچستان کے تعلیمی ادارے بہتری کے بجائے زوال پزیری کی طرف گامزن ہیں پورے بلوچستان کی تعلیمی معیار موجودہ ناتجربہ کار حکومت کی وجہ سے بند پڑے ہیں

انہوں نے کہابی ایس او پجار بلوچستان میں تعلیمی مسائل اور بالخصوص خضدار کے تعلیمی اداروں کے بندش کیخلاف سوشل میڈیا پر ایک تحریک کا آغاز کر چکا ہے ہم تمام تعلیم دوست،صحافی،وکلا،ڈاکٹرز،سیاستدان، تمام متکبہ فکر کے لوگ خضدار کے تعلیمی اداروں کو بچانے کے خاطر ہمارے تحریک کا ساتھ دیں اتوار کے دن سوشل میڈیا بالخصوص ٹیوٹر پر ہیش ٹیگ چلایا جائے گا ایک آواز اہک ہوکر ہم اپنے تعلیمی اداروں کو بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں