کوئٹہ، ولی تنگی میں سرکاری ریسٹ ہاؤس پر حملہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی کے مقام پر سرکاری ریسٹ ہاؤس پر حملہ، حملے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی، انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی نے واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فورسز کے زیر استعمال ریسٹ ہاؤس پر حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ حملے میں راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں