نازیبا ویڈیو اسکینڈل، عدالت سے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نازیبا ویڈیو اسکینڈل ،بلوچستان ہائی کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ کے روبرو نازیبا ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان ہدایت اور خلیل کی جانب سے درخواست ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدال نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی ،عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کے حقائق کے پیش نظر ملزمان کی ضمانت معاشرے کیلئے بہتر نہیں ہے ملزمان کاکیس ماتحت عدالت میں جلدازجلدمکمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملزمان کوگزشتہ سال دسمبرمیں قائدآبادسے گرفتارکیاگیاتھاملزمان پرلڑکیوں کونوکری کاجھانسہ دےکرانکی نازیباویڈیوبنانےکاالزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں