عوام کل یوم شہادت علیؓ کے جلوس میں بھر پور شرکت کریں ‘ مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ:سنی علماءکونسل واہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی شہادت کے حوالے سے 21رمضان المبارک بمعہ مطابق 23اپریل بروز ہفتہ 2بجے بعد ازنماں ظہر خلفائے راشدین چوک سے ایک جلوس برآمد ہوگا جس مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرے گا تمام مسلمانوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ جلسے سے سنی علماءکونسل کے عبدالرحیم ساجد ودیگراکابرین خطاب کریں گے حضرت علی ؓ کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے تمام مسلمانوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ صحابہ کرام ؓ نے دین کی سربلندی کیلئے جس طرح قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں