کوئٹہ، حساس علاقوں میں جمعہ کی نماز کیلئے سخت انتظامات

کوئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں جمعہ کے روز سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کئے گئے تھے حساس علا قوں میں نما ز جمعہ کے موقع پرنما زیوں کو جا مع تلا شی کے بعد مساجد میں جا نے کی اجا زت دی گئی بلکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کیکڑی نگرا نی کا بھی سلسلہ جا ری رہا۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز کو ئٹہ شہر میں سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کئے گئے تھے نا صرف شہر میں مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلا شی کا سلسلہ جا ری رہا بلکہ دن بھر سیکورٹی فورسز کا گشت نا کہ بندی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرا نی کا بھی سلسلہ جا ری رہا۔ شہر کے حسا س علا قوں میں نا صرف نما زیوں کو واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا بلکہ اکثرعلاقوں میں شہریوں کو جا مع تلا شی کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد جا نے کی اجازت دی گئی شہر میں پو لیس، اے ٹی ایف، ایف سی کے جوانوں کی بڑی تعداد دن بھر تعینا ت رہی تا ہم ابھی تک شہر کی رونقیں گزرے برسوں کی طرح بحال نہیں ہو سکی ہے دکانداروں کوگا ہک نہ ہو نے جبکہ شہریوں کو مہنگا ئی کی شکا یا ت ہیں۔