کورونا وائرس سے مزید 5ہلاک، تعداد 440ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 19، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 281 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ، پنجاب میں 252 کیسز اور 5 مزید افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 28 اور آزاد کشمیر میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں