وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کااعلان

کوئٹہ: وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کااعلان کردیا۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کالجوں، یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں ان کو لیپ ٹاپ کا پروگرام بڑی تیزی سے آگے پھیلائیں گے تاکہ ان کے پاس بندوق نہیں لیپ ٹاپ آئیں گے۔شہباز شریف نے کوئٹہ یا جہاں بھی وزیراعلی کہیں گے ٹیکنیکل یونیورسٹی تحفے کے طور پر دیں گے تاکہ اپنے بچے اور بچوں کے لیے ایک شان دار یونیورسٹی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقابلہ کسی پاکستانی یونیورسٹی سے نہ ہو بلکہ یہ اعلی اور ممتاز تعلیمی ادارہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں