آواران بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی ،بی این پی اور عوامی پینل متحد

آواران( نامہ نگار) آواران میں نیشنل پارٹی ، بی این پی اور آواران عوامی پینل کے رہنماو¿ں کی مشترکہ پریس کانفرنس، بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار ا±تارنے کا فیصلہ ، مذاکراتی کمیٹی میںبی این پی کے مرکزی رہنماءسردار اسد اللہ مینگل ، سردار محمداسلم میروانی میر حبیب اللہ محمدحسنی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عابد حسین ، عوامی پینل کی طرف سے میر علی حیدرمحمدحسنی ، سردارشہباز خان محمدحسنی ، میر سراج احمد ساجدی و دیگر سینئرز رہنماو کارکن موجود تھے۔ انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آواران بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے انفراسٹرکچر کی تباہ کن حالت تعلیمی پسماندگی ، بے روز گاری ، روڈز ضلع بھر میں صرف ایک سول ہسپتال اور دور دراز علاقوں میں حکومت کارکردگی نام و نشان نظر نہیں آتا اور یہ بات ضلع سمیت بلوچستان بھر کے بہی خواہ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ وزیراعلی آباءواجداد سے اس بدقسمت ضلع کے حکمران رہے ہیں اور آج بھی ضلع پسماندگی اور غربت کی لکھیر بن چکی ہے آج تمام سیاسی جماعتوں نے ضلع آواران کی قسمت اور ترقی کیلئے بی این پی نیشنلپارٹی اور آواران عوامی پینل اس بلد یاتی انتخابات میں یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے آج آواران کے غیور عوام کیلئے ایک انتہائی خوشی اور نئی امید کا دن طلوع ہونے جا رہا ہے جیسا کہ بلوچستان بھر میں جماعتی بنیادوں پر بلد یاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتیں اس میں حصہ لے رہی ہے ضلع آواران میونسپل کمیٹی آواران دو یونین کونسل میونسپل کمیٹی گجر مشکے اور دو یونین کونسل اور جھاو¿ کے 5 یونین کونسل پر بلدیاتی انتخابات ہونے جار ہے ہیں اور یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ عوام کی کثیر تعداد اس بارالیکشن مہم کا حصہ بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں آواران سے منتخب ایم پی اے وزیر اعلی بلوچستان بھی تھے اور سابق ضلعی چیئر مین نصیر بز نجو نے اداروں کو یرغمال بنا کر عوام سے ووٹ کا حق بھی چھینا اب یہ کہ جس جس وارڈز میں ہمارے ووٹرز کی تعدادز یا دہ تھی ان کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور عوام سے من پسند انتخاب کا حق چھینا کہاں کا انصاف ہے ہمارے اندازے کے مطابق 70 فیصد ووٹرز کو ہیر پھیر کیا گیا ہے پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی ٹیکنیکل دھاندلی کا مثال کئی پر بھی نہیں ملتاوز براعلی بلوچستان واسطہ یابالواسطہ اس الیکشن مہم پر اثر انداز ہور ہے ہیں اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے آواران ،جھاو¿ مشکے سمیت تمام اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں کو دوسرے علاقوں کے ساتھ مواز نہ کرے تو یہ تصور پیش کیا جا تا ہے کہ آواران 400 سال پرانی تصویر پیش کر رہی ہے اور ہر بار الیکشن مہم میں صرف اور صرف خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کے موقع پر ایک گروہ عوام میں بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رکھتا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے اور یہ کہ گزشتہ دنوں الیکشن مہم کے دوران 65 کروڑ روپے کی خطیر رقم ٹینڈ رز جاری کئے جاچکے ہیں۔بلوچستان میں Insurgency میں سب سے نمایاں مشکے ہیں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے اپنی زندگی ہتھیلی پر رکھ کر اس الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پر جوش دکھائی دیئے بدقسمتی سے انفراسٹرکچر کی تباہ کن حالات کے باوجود 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر اسسٹنٹ کمشنر آواران ( ریٹرنگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے آئیں۔ جھاو¿ جس کا فا صلہ تقریبا40 کلومیٹر اور وزیراعلی بلو چستان کی ذاتی دلچسپی کے بنیاد پر ایک اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا جو کہ خوش آئند بات ہے لیکن مشکے کو یکسر نظر انداز کرنا سراس ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے۔ تحصیل مشکے کے امیدواران تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے صوبائی الیکشن کمشنر کاڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریری طور پر درخواست دی کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تحصیل مشکے میں تعینات کیا جائے جو کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ءکے شق نمبر (19) کے (1) اور (2) کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے جا سکتے ہیں۔لیکن اس درخواست پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل مشکے کو میونسپل کمیٹی اور آواران و میونسپل کمیٹی دے دیا گیا ہے اور جھاو¿ کومیونسپل کمیٹی نہ دیناجھاو¿ کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ صاف و شفاف انتخابات کے حوالے سے سوال اٹھتے رہے ہیں اور یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوابر سراقتدار پارٹی اور جو بھی دومین بلد یاتی انتخابات کیلئے ہمیشہ اپنی راہ ہموار کر نے کیلئے طرح طرح کے اقدامات اٹھاتے جانبداری کا مظاہرہ کرے گی۔ آج بی این پی نیشنل پارٹی اور آواران عوامی پینل نے ضلع بھر سے مشترکہ امیدوارا تار نے کا فیصلہ کیا تا کہ لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر نے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائے ہم آواران سمیت بلوچستان بھر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ سیاسی موسم تبد میں ہورہاہے، کہ گزشتہ الیکشن میں ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہونے والے آج سیاسی اتحاد کر کے آواران کے عوام ایک نئی مثبت سوچ اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اور اس اتحاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور انشاءاللہ ضلع بھر سے ہم کلین سویپ کر کے ضلع آواران کی تقدیر بدلنے کیلئے جہت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں