پاکستانی حکام کیساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی، آئی ایم ایف
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر کی جانب سے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعدجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت نتیجہ خیز رہی،آئی ایم ایف مئی میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا تاکہ ساتویں ای ایف ایف ریویو کو مکمل کرنے کے لیے پالیسیوں پر مزید بات چیت کی جا سکے،آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں غیر فنڈ شدہ سبسڈیز کو واپس لینے کے لیے فوری اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پروگرام میں جون 2023تک توسیع کی درخواست کی ہے، پاکستانی حکام موجودہ چینلجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان گیری پرائس نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور پاکستان کے وزیرِ خزانہ کے درمیان توسیعی فنڈ کی سہولت برقرار رکھنے کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔


