مفتاح اسماعیل نے امر بالمعروف سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امر بالمعروف سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نیکہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


