ترکی، تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر برصہ میں تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انقرہ میں حکام کے مطابق طیارہ حادثے میں فلائٹ انسٹرکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی گورنر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ سڑک پر گرنے سے وہاں پارک کی گئی کاروں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں