مجھے کیوں نہیں بچایا ،اداروں کو بدنام کرنے کی مہم بن گئے ہے بلاول بھٹو

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے دباو¿ کا مقابلہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی بہتری کے مو¿قف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، عمران خان کی سیاست اب "مجھے کیوں نہیں بچایا” کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے۔ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق حکومت کے دباو¿ کا مقابلہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی بہتری کے مو¿قف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر ہم تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے( آج)منگل کو بلاول ہاو¿س کراچی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس طلب کرلیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کو چارٹر آف ڈیموکریسی پر ہوئی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں