چین کے وزیر دفاع اور عراق کے اسپیکر تہران پہنچ گئے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وزیر دفاع اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔چین کے وزیر دفاع جنرل’ وی فینگے’ آج صبح ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد کی سربراہی میں اپنے ایرانی ہم منصب جنرل محمد رضا اشتیانی سے ملاقات کیلئے تہران پہنچ گئے۔ وہ تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایک وفد کی سربراہی میں آج بروز بدھ کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی آج صبح ایک وفد کی سربراہی میں مہرآباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں نائب ایرانی اسپیکر علی نیکزاد نے ان کا اسقبال کیا۔عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آج صبح ایرانی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی جبکہ آج وزارت خارجہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں