فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کاآزادانہ نقل وحمل سے مرض کے پھیلاؤ کا خطرہ

کوئٹہ:فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا سے شکار اور مشتبہ مریضوں کا وارڈ کے باہر چہل قدمی کے باعث کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے علاقہ تھانے نے آئی جی پولیس سمیت سیکرٹری صحت کو رپورٹ ارسال کر دیا رپورٹ کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا سے شکاراور مشتبہ مریضوں کی چہل قدمی کے باعث وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے فاطمہ جناح ہسپتال سے ملحقہ بروری تھانے نے رپورٹ آئی جی پولیس سمیت اعلی حکام کا ارسال کردی رات کے اوقات وارڈز میں ڈاکٹرز،نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر عملہ موجود نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے رات کوکورونا کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی چہل قدمی شروع ہوجاتی ہے کچھ مریض رات کو گھراور صبح دوبارہ وارڈ ز میں آنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ہسپتال میں مریضوں نے محفلیں لگا دیں گزشتہ روز بھی دو مشتبہ مریضوں نے بھاگنے کی کوشش کی جنہیں دوبارہ وارڈزمنتقل کیا گیارپورٹ کے مطابق پولیس کو اجازات نہیں ہوتی وارڈز میں داخل ہونے کی اور طبی عملہ موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے پتا نہیں چلتا کہ وارڈز میں موجود مریضوں کی تعداد کتنی ہے رات کے اوقات ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کو وارڈز میں تعینات کیا جائے تاکہ پولیس کی مدد ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں