حکومت مائیننگ سیکٹر کو ایک جدید صنعت کے طور پر ترقی دیگی،وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت مائیننگ سیکٹر کو ایک جدید صنعت کے طور پر ترقی دیگی،مائیننگ کے علاقوں میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ اور مائیننگ سے وابستہ محنت کشوں کو تعلیم صحت اور سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان مائینز اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ بلو چستان نے کانوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ معدنیات اور مائینز اونرز ایسوسی ایشن پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کر دیا ۔میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت مائیننگ سیکٹر کو ایک جدید صنعت کے طور پر ترقی دیگی،مائیننگ سیکٹر کی ترقی کے لئے جامع پالیسی وضع کی جائے گی،مائینز اونرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مائیننگ کے علاقوں میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ اور مائیننگ سے وابستہ محنت کشوں کو تعلیم صحت اور سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گامعدنیات پر عائد رائلٹی کو متناسب کیا جائے گا ،مائینز کمیٹی کے اجلاسوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد یقینی بنایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ غیر تربیت یافتہ لیبر کو تربیت کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے،لیز الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں شفافیت پیدا کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ کمیٹی متعلقہ امور کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کریگی۔


