ڈھاڈر،یوفون نیٹ ورک کا سلسلہ بجلی سے منسلک، بجلی ہوگی تو کمپنی سروسز جاری رکھے گی
بولان؛ضلع کچھی بولان کے صدر مقام ڈھاڈر گردونواح میں یوفون نیٹ ورک کا سلسلہ بجلی سے منسلک، بجلی ہوگی تو کمپنی سروسز جاری رکھے گی کمپیلن کرنے کے باوجود صارفین کو غیر تسلی بخش کارکردگی کا غم ستانے لگا۔تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر اور گردونواح نواحی علاقوں میں پاکستان کی نجی موبائل فون سروس یوفون نے صارفین کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے لوڈ شیڈنگ کے دوران علاقے میں جان بوجھ کر سروسز کو معطل کیا جاتا ہے جبکہ اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے موبائل ٹاورز کو بجلی کے بغیر سروسز جاری رکھنے کیلئے جنریٹر فیول بھی کرپشن کی نظر ہورہے ہیں ڈھاڈر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کے دوران یوفون نیٹ ورک کو بند کردیا جاتا ہے جس سے صارفین کو رابطہ کاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے صارفین نے شکایت کی ہے کہ مزکورہ کمپنی کو کمپلین کرنے کے بعد بھی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جارہا جس سے انہیں مجبوراً اپنا نیٹ ورک کسی دوسرے نیٹ ورک پر منتقل کرنا پڑرہا ہے ڈھاڈر کے صارفین نے یوفون کے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر صارفین دوسرے پرائیویٹ کمپنیوں کی سم پر منتقل ہوجائیں گے


