آئی ایم ایف کیساتھ کی گئی ڈیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، دوبارہ مذاکرات کئے جائیں‘ بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کی گئی ڈیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس ڈیل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور نہ ہی اپوزیشن سے شیئر کیا گیا،حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل ختم کر کے عوام اور ملک کے مفاد میں دوبارہ مذاکرات کرے،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی بڑے بڑے صنعتکاروں اور زمینداروں کو مزید امیر کر کے معیشت کو مضبوط کرنے کی پالیسی ہے جو ناکام ہے،پیپلز پارٹی مزدوروں کے لئے نئی لیبر پالیسی بنائے گی، انہیں دوبارہ ریاستی اداروں میں حصہ دار بنائیں گے اور پھر دیکھیں گے کیسے ریاستی اداروں کی نجکاری ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں لیبر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر سابق راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر بھی موجودتھے۔اس موقع پر مختلف لیبر یونینز کے نمائندوں نے بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں آج خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اپنے مزدوروں کے درمیان ہوں،پیپلز پارٹی اور مزدوروں کا بہت اہم رشتہ ہے،مزدوروں کے لئے اگر کچھ کام ہوا ہے تو وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا،مزدوروں کے حقوق میں اضافہ بھی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوااور اور آئندہ بھی مزدوروں کے لئے پیپلز پارٹی کے دور میں ہی کام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مزدوروں نے سی بی اے کا جو حق حاصل کیا اس پر حملے ہو رہے ہیں،یورپ میں فاشزم عروج پر ہے وہاں بھی مزدوروں کی بجائے کیپٹلزم کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے،اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں