ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرینوں کے اسٹاپ ختم، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مرادجمالی کے ریلوے اسٹیشن میں ٹرینوں کا اسٹاپ نہ ہونے پر اوچ پاور پلانٹ، کچھی کینال وفاقی محکموں کے ملازمین، مستری، مزدور پنجاب سندھ عید پر جانے کیلئے سخت پریشان، مجبوراً پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ٹیکسی گاڑیوں میں روانہ ہونے لگے۔ تفصیلات ڈیرہ مرادجمالی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود سندھ پنجاب جانے والی ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کردیے ہیں جس کی وجہ سے اوچ پاور پلانٹ کچھی کینال وفاقی محکموں سمیت ڈیرہ مرادجمالی میں مختلف پروجیکٹ دکانوں میں کام کرنے والے مزدور مستری عیدالفطر کے موقع پر گھر جانے کیلئے سخت پریشان ہیں مجبورا مسافر اپنے بچوں کے ساتھ عید منانے کیلئے سکھر سبی جیکب جانے کیلئے مجبور ہیں یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ٹیکسی گاڑیوں میں جانے کیلئے پریشان نظر آرہے ہیں جبکہ ڈیرہ مرادجمالی میں ڈپٹی انسپکڑ پولیس کمشنر نصیرباد ڈویژن ایف سی کرنل سمیت دیگر دفاتر موجود ہیں زرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کیئے گئے ہیں واضع رہے کہ ریلوے پیڑی کی حفاظت اور ریلوے ٹرینوں کی حفاظت کیلئے سبی سے لیکر سندھ بلوچستان کے بارڈرز تک ایف سی گشت حد نظر تک ایف سی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں اس کے باوجود ڈیرہ مرادجمالی کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں