عید کا تہوار تمام امت مسلمہ کو اتحاد و رواداری کا درس دیتا ہے، مولانا عبدالقادر لونی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ امیر صوبہ سندھ مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب مولانا ثنااللہ شاہ فاروقی امیر اسلام مولانا قاضی شمس الحق ودیگر نے کہا کہ عید کا دن صرف ایک تہوار ہی نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کواتحاد واتفاق، صبر واستقامت رواداری،برداشت، ہم آہنگی کا درس دیتا ہے عید الفطر کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اسلام اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت کامظاہرہ کرینگی اوراپنی صفوں میں مکمل یکجہتی، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط ملت ہیں انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں محتاجوں،غریبوں،یتیموں کو بھی شریک کرے اور ان کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے محسن انسانیت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نہ صرف حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنے کا حکم دیا بلکہ عملی طور پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم خود بھی ہمیشہ غریبوں،یتیموں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے انہوں نے کہا کہ عید کی موقع پرنواجون عیاشیوں خرافات پر خرچ کرنے کی بجائے اس ملک کی یتیموں اور ناداروں پرخرچ کرے انہوں نے کہا کہ علما اور خطبا عید الفطر کے اجتماعات کے موقع اسلام اور امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز اور فتن سے آگاہ کرے دنیائے کفر امت مسلمہ کے خلاف یکجا ہوچکے ہیں مسلمان اور اسلام کے بدنام کرنے کے لیے فکری اور دہشتگردی کے محاذکھول دئیے ہیں موجودہ حالات میں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے امت مسلمہ پر بڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کرے شہدا مجاہدین اسلام کے خاندانوں یتیموں سے خصوصی تعاون عید کے خوشیوں میں انہیں شریک کرنے کی ترغیب دیں۔


