کراچی میں قلت آب کےخلاف احتجاج، سڑک پر دھرنا
کراچی (انتخاب نیوز) نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، اہالیان فاطمہ جناح کالونی نے یوپی موڑ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی،
خواتین، بچے اور مرد ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے پانی دو کے نعرے لگاتے رہے، مظاہرین کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی واٹر بورڈ حکام کو ترس نہیں آیا اور شدید گرمی میں علاقے کا پانی بحال نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


