کوئٹہ بی اےم سی کالونی مےں پانی کی شدےد قلت، مکینوں کو مشکلات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بےان مےں بولان مےڈےکل کالج ڈاکٹرز کالونی مےں پانی کی شدےد قلت اورہسپتال انتظامےہ کی بے بسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ گزشتہ کئی مہےنوں سے بی اےم سی کالونی مےں پانی کی شدےد قلت کے باعث ڈاکٹروں ودےگر مکےنوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ رمضان المبار ک کا پورا مہےنہ گزر چکا لےکن پانی کا قطرہ بھی مےسر نہ ہوا اور پہلے روز سے ہسپتال انتظامےہ کی جانب سے پانی کی فراہمی کی ےقےنی دہانیاں محض طفل تسلےاں رہی ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پانی کی فراہمی کےلئے نصب کےئے گئے سرکاری لوکل بورز پر بھی بعض لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے اور اس سے بھی کالونی کے لوگوں کو پانی فراہم نہےں کےا جارہا جبکہ دوسری طرف علاقہ مکےن ٹےنکرز مافےا کے رحم وکرم پر ہے جو من مانی قےمتوںہزاروں روپے فی ٹےنکرکے حساب سے پانی فروخت کررہے ہےں ۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ اےم اےس بی اےم سی اور انتظامےہ پانی کی فراہمی کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات اٹھائےں ۔


