مسلط حکمرانوں کے ذریعے ملک کو عالمی طور پر تنہا کردیا گیا، پشتونخوا میپ
پشین (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک کے اقوام وعوام کوملک کے قےام کے روز اول سے جن بحرانوں کا سامنا رہا ہے ان سے نجات کی خاطر اور سےاسی جمہوری حل اور قوموں کی برابری پر مبنی رضاکارانہ فےڈرےشن کی تشکےل کےلئے سب سے پہلے سالار شہدا خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی نے واضح نشاندہی کی تھی اور اُس کا بےانےہ آج بھی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے جبکہ پشتونخوامےپ کی قےادت نے ہمےشہ اُس بےانےہ کی روشنی مےں سےاسی جمہوری اور اصولی موقف کے ساتھ ملک کے اقوام وعوام کی جمہوری تحرےکوں کی حقےقی رہنمائی کی ہے ۔ ان خےالات کا اظہار پشتونخوامےپ کے سےنئر ڈپٹی چےئرمےن عبدالرحےم زےارتوال، صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،صوبائی سےکرٹری مالےات سےد شراف آغا، حاجی اکبر ، ڈاکٹر نصےب اللہ ترےن ، مناف خان ترےن نے کلی بادےزئی ،پشتونخوامےپ کے صوبائی سےنئر نائب صدر محمد عےسیٰ روشان ،ڈاکٹر حبےب الحق، اے کے بوستانی نے بوستان مےں، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹرےز مجےد خان اچکزئی ،سےد شراف آغااور ڈاکٹر نصےب اللہ کلی منزری اور ضلعی معاون سےکرٹری حاجی عبدالحق ابدال ، سےد اکبر آغاکلی کربلا مےں پارٹی ورکرز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ ان اجلاسوں مےں عےد کے چوتھے روز 6مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے نو بجے پشےن مےں منعقد ہونےوالے جلسہ عام کی تےارےوں کے سلسلے مےں مختلف فےصلے کےئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون غےور ملت کو اس دوقومی صوبے اور ملک مےں جس صورتحال کا سامنا ہے اور پورا ملک جن بحرانوں کا سامنا کررہا ہے اور پھر جس طرح سلےکٹڈ حکمرانوں کو مسلط کرکے ملک کو ہر شعبہ زندگی مےں تباہی وبربادی کے صورتحال سے دوچار کےا گےا اور جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنےاد پر مسلط حکمرانوں کے ذرےعے ملک کو عالمی طور پر تنہا ، معاشی طور پر تباہ حال اور معاشرتی طورپرتنزلی کے آخری مقام تک پہنچا دےا گےا اس سنگےن صورتحال سے نجات کی واحد راہ پشتونخوامےپ کے قائد محمود خان اچکزئی کا بےانےہ ہے کہ ملک مےں غےر جانبدانہ شفاف انتخابات کا انعقاد ،حقےقی جمہورےت کی بحالی ، آئےن وقانون کی بالادستی ، پارلےمنٹ کی مکمل خودمختےاری وبالادستی ، قوموں کی برابری کو من وعن تسلےم کرنا ہوگااور ملک کے ہر ادارے کو ملکی آئےن کے اندر اپنے دائرہ کار مےں رہتے ہوئے اپنی ذمہ دارےوں کو سرانجام دےنا ہوگا۔اور اس حقےقی بےانےہ کی بنےاد پر جدوجہد کرتے ہوئے ہمےں مسلسل قربانےوں اور سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور اگر ان سےاسی جمہوری اصولوںپر عمل نہےں کےا گےا تو ملک مزےد مشکلات مےں مبتلا ہوسکتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اس دوقومی پشتون بلوچ صوبے مےں پشتون قوم زندگی کے ہر شعبے مےں برابری کے حقوق واختےارات کے حقدار ہےں اور اس صوبے مےں دوقوموں کی قومی برابری تسلےم کرنا نوشتہ دےوار ہے جبکہ اس صوبے پر سلےکٹڈ مسلط وزےر اعلیٰ نے زندگی کے ہر شعبے مےں جنوبی پشتونخوا کو مکمل نظر انداز کرکے ان کے حقوق پائمال کےئے گئے اور جنوبی بلوچستان کےلئے کھربوں روپے کے پروجےکٹ دےکر جنوبی پشتونخوا کو مکمل نظر انداز کےا گےا ۔ اس صورتحال مےں پشتون قوم اپنے قومی وحدت اور قومی خودمختار صوبے کے قےام تک اس دوقومی صوبے مےں قومی برابری عملاً تسلےم کرانے کےلئے ہر سطح پر جدوجہد تےزکرےنگے۔ مقررےن نے کہا کہ پارٹی کے عہدےدار اور کارکن عےد کے چوتھے روز پشےن بازار مےں بروز جمعہ6مئی کو جلسہ عام مےں عوام اور کارکنوں کی شرکت کو ےقےنی بنانے کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں اور پشےن کے تارےخی جلسے مےں بھرپور شرکت کو ےقےنی بنائےں۔


