شہباز شریف کی امارتی رہنماﺅں سے ملاقاتیں اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ابوظبی میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کے کلیدی ارکان اور اعلی حکام بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ولی عہد نے محمد شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کی اور ان ذمہ داریوں میں عظیم کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔دونوں راہنماوں نے متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیراعظم نے ’یو۔اے۔ای‘ کے بانی اور پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ کی دوستی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مو¿قف اختیار کرنے کےلئے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ابو ظبی کے ولی عہد کی ملاقات کے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان ذمہ داریوں میں عظیم کامیابی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جب کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کےلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی تاریخ ساز ترقی پر عوام کو مبارک پیش کی اور آنے والی دہائیوں میں مزید کامیابیوں اور کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔وزیراعظم دوطرفہ سطح اور عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپور حمایت پر یو اے ای کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے 1.7 ملین پاکستانیوں کی عزت و وقار کے ساتھ میزبانی کرنے پر بھی امارات کا شکریہ ادا کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماو¿ں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی، ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داریاں تشکیل دینے اور تعاون تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ابو ظبی کے ولی عہد نے دنوں ممالک کی آنے والی نسلوں کے مفاد میں قریبی دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے موثر کاوشیں کرنے سے متعلق وزیراعظم کو یقین دلایا۔انہوں نے امارات میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی تعمیر وترقی میں تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اس وقت یہاں تھے جب دوسرے باشندوں کی یہاں محدود موجودگی اور کاوشیں تھیں، پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، او ا?ئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مو¿قف اختیار کرنے کے لیے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔دریں اثناءپاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم پاکستان آئے گی ،متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا،وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد (آج)3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا،یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میںملاقات ہوگی،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا ،وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی ،وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا،توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔


