فلپائن، جنوبی صوبے میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کا جنوبی صوبہ دا واو¿ اورینٹل 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ برائے آتش فشانی اور سیسمولوجی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 5 بج کر 41 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے 2 بج کر 41 منٹ ) پر آنے والا یہ زلزلہ صوبہ داواو¿ کے قصبے تاراگونا سے 136 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں 96 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے ابتدائی طور اس کی شدت 6.2 بتائی تاہم بعد میں اسے کم کرکے 5.7 کردیا گیا۔زلزلہ جزیرہ مینڈاناو¿ کے قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلہ آفٹر شاکس لائے گا تاہم یہ نقصان کا سبب نہیں بن سکتا۔فلپائن بحرالکاہل میں رنگ آف فائر کے نزدیک واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں زلزلے کی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہے۔
Load/Hide Comments


