حب پولیس کی کارروائی، زاہد شیخ کا قاتل گرفتار، مقتول کا موبائل فون برآمد

اوتھل (انتخاب نیوز) حب پولیس کی بڑی کاروائی 24 گھنٹے کے اندر زاہد شیخ کا قاتل گرفتار واردت استعمال ہونے والا آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی، ایس ایچ او حب صدر کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لرزہ خیز قتل واقعہ کے بعد ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے قاتلوں گرفتاری کے لئے اپنے سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔مقتول زاہد شیخ کے قاتلوں کے سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قاتل کے سراغ لگا لیا قاتل کا لوکیشن ٹریس کیا گیا لوکیشن ضلع خضدار کے علاقے کرخ کا آیا، پولیس نے قاتل کے گرفتار کے لئے ٹیم تشکیل دی اور ملزم کا لوکیشن بار بار ٹریس کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم لسبیلہ کے طرف واپس آرہا ہے، ملزم عبدالقدیر کے حب پہنچتے ہی ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ملزم نشاندہی پر چھاپہ مار کر واردت میں استعمال ہونے والا آلہِ قتل ٹی ٹی پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے زاہد شیخ کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے تین دن کا ٹائم دیا تھا مگر ایس ایس پی لسبیلہ کی انتھک کوششوں سے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے مطابق لسبیلہ پولیس حب سمیت ضلع کے روایتی امن خراب کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ملزم کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لئے ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں