پنجاب کی اسپیکر شپ کی ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات سمیت کسی معاملے پر بات نہیں کرتی تھی، کوشش کرینگے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو آن بورڈ لیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی اصلاحات کے فوری بعد الیکشن کرائینگے، پنجاب کی اسپیکر شپ کی ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے آئے تھے، پنجاب کی اسپیکر شپ کیلئے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں، تمام ترمعاملات بلاول بھٹو اور نواز شریف کی لندن ملاقات میں طے پا چکے ہیں، عمران خان وکٹیں لیکر بھاگ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں